برازیلین فٹ بال چمپئن کی قبرکھود کرباقیات چوری کرلی گئیں

والد کی قبر کی کوئی دستاویز موجود نہیں اورنہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ قبر کے ساتھ کیا ہوا،بیٹی کی گفتگو

جمعہ 2 جون 2017 16:09

برازیلین فٹ بال چمپئن کی قبرکھود کرباقیات چوری کرلی گئیں
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء)برازیل کے معروف عالمی فٹ بال چمپئن آنجہاںی مانیے گرینشیا کیاہل خانہ نے بتایا ہے ریاست ریو دی جانیرو میں ایک قبرستان میں موجود گرنشیا کی قبر سے اس کی باقیات چوری کرلی گئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق گرینشیا کی بیٹی روز انگلا سانٹوز نے بتایا کہ ان کے والد کی قبر چند سال قبل کھول دی گئی تھی اور قبر سے ان کی باقیات کو نکال لیا گیا تھا۔

اب ان کے والد کی قبر کی کوئی دستاویز موجود نہیں وہ نہیں جانتے کہ قبر کے ساتھ کیا ہوا۔ قبر کس نے اور کیوں کھودی اور اس میں سے میت کو کیوں نکالا گیا۔سانٹوز نے بتایا کے والد کی قبر کو پانچ سال قبل اس وقت کھول دیا گیا تھا جب ان کی ایک چچی کو قبرستان میں دفن کیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ ان کے والد کی باقیات کے بارے میں کچھ پتا نہیں چل سکا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ برازیلی ٹیم کے دبنگ فٹ بالر گرینشیا نے تین شادیاں کیں اور 1983ء میں کثرت شراب نوشی کے باعث 49 سال کی عمر میں انتقال کیا۔

ان کے لواحقین میں 13 بچے بچیاں شامل ہیں۔ گرینشیا کو آبائی قبرستان میں ان کے چار دوسرے افراد کی قبروں کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔گرینشیا کا اصل نام ٹوگ میونل فرانشیسکو ڈوس سانتوس تھا مگر وہ کرکٹ کی دنیا میں گرینشا کے نام سے مشہور ہوئے۔ انہیں یہ لقب 1958ء میں سویڈن میں کھیلے گئے فٹ بال چمپئن میں دیا گیا۔ انہوں نے چلی میں سنہ 1962ء میں ہونے والے فٹ بال مقابلوں میں برازیل کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔