حسن نوازنےجے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈکروادیا،7گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی

حسن نوازپیشی کےوقت نیلےرنگ کی 4فائلیں بھی لیکرگئے،حسن نوازکاگاڑی سےنکل کرکارکنوں کےنعروں کاہاتھ ہلاکرجواب،جے آئی ٹی نےحسین نوازکوکل چوتھی پیشی کیلئےسمن جاری کردیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 جون 2017 17:23

حسن نوازنےجے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈکروادیا،7گھنٹے تک پوچھ گچھ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02جون2017ء): وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نوازجے آئی ٹی میں بیان ریکارڈکروادیا،حسن نوازسے 7گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نوازسے 9بج کر55منٹ پرجوڈیشل اکیڈمی میں گئے،جبکہ 7گھنٹے تک اندرموجودرہے۔حسن نوازپیشی کے وقت اپنے ساتھ نیلے رنگ کی 4فائلیں بھی لے کرآئے۔

(جاری ہے)

حسن نوازسے مے فیئرفلیٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔حسن نوازجوڈیشل اکیڈمی سے باہرآئے توکارکنوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگائے۔حسن نوازنے گاڑی سے نکل کرکارکنوں کے نعروں کاجواب دیا۔دوسری جانب جے آئی ٹی نے حسین نوازکوکل پیشی کیلئے سمن جاری کردیا۔حسین نوازپانچ دن میں تین بار پاناماکیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔حسین نواز28مئی،30مئی اور یکم جون کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرسوالات کے جوابات دے چکے ہیں ۔اب چوتھی بارانہیں طلب کیاگیاہے۔