پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے امتحانات8 جون سے شروع ہونگے

ہفتہ 3 جون 2017 16:17

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی انجینئر، ڈپلومہ ان کامرس، ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، میٹرک ٹیک میٹرک ووکیشنل کا پہلا امتحان 8 جون 2017 سے شروع ہوگا، امتحان میں تقریبا 02لاکھ طلباء طالبات حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر بشمول فیڈرل ایریا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 362امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، تمام امیدواران کی رولنمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ اپ لوڈ کر دی گئی ہے جو اپنے متعلقہ اداروں سے حاصل کی جا سکتی ہیں، چیئر پرسن فنی تعلیمی بورڈ صائمہ جاوید کی ہدایت پر شفاف طریقے سے ایماندار امتحانی سپروائزری سٹاف کی تعیناتی کر دی گئی ہے، امتحانی مراکز کے باہر امن عامہ قائم رکھنے کے لیئے متعلقہ اظلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ جات بھیج دیئے گئے ہیں، امتحانی عمل کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو مراسلہ جات بھیج دیئے گئے ہیں، امتحانی عمل کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے موبائل انسپکٹرز اور موبائل سکواڈ کی تعیناتی کر دی گئی ہے جو امتحانی مراکز کے سر پرائز وزٹ کریں گے، مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :