وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پاکستان ریلویز میں اپ گریڈیشن کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ اجلاس
ننکانہ صاحب، حسن ابدال، بہاولپور، رائے ونڈ، اوکاڑہ اور ساہیوال کے ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیرنو کے جائزہ اجلاس میں روہڑی کے ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا حکم
ہفتہ 3 جون 2017 19:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوماہ کے اندر عوام ایکسپریس کی بوگیوں کو نیا بنادیاجائے اور جیسے ہی پہلا ریک تیار ہوعوام ایکسپریس کا ایک ریک بدل دیا جائے۔
وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ عوام ایکسپریس کی 65بوگیوں کے ساتھ ساتھ 30اے سی سلیپربھی نئے تیار کئے جارہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ اگلے ایک سے دو برسوں کے دوران تمام گاڑیوں کو اپ گریڈڈ دیکھنا چاہتے ہیں۔ریلوے حکام اس امر کو یقینی بنائیںکہ کوچزکے اوورہالنگ کے پرانے روایتی طریقہ کار سے جان چھڑوالی جائے اور کسی بھی گاڑی کے فرش، چھتوں اور نشستوں سمیت کسی بھی جگہ نہ تو گھٹیا میڑیل استعمال ہو اور نہ ہی پیچ ورک کیا جائے ۔ اجلاس میںبتایا گیا کہ اگلے دوبرسوں میں مزید 475کوچز کو اپ گریڈ کرلیا جائے گا اور اس سلسلے میں ریلوے اپنی ورکشاپوں کو صلاحیت اور گنجائش بھی بڑھا ئے گا۔وز یر ریلویز نے کو چز کو 110وولٹ سے 220وولٹ پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ کوبھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمدجاوید انور، ممبرفنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل انصرباللہ، چیف مکینکل انجینئرکیرج اینڈ ویگن عدنان شافع، ڈی ایس ورکشاپ مغلپورہ سلمان صادق سمیت دیگر سینئر ریلوے افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.