تمام ڈپٹی کمشنرز کسانوں کے مسائل فوری طور پر حل کریں، کمشنرکی ہدا یت

پیر 5 جون 2017 18:12

تمام ڈپٹی کمشنرز کسانوں کے مسائل فوری طور پر حل کریں، کمشنرکی ہدا یت
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن محمدآصف نے کسانوں کو قرضہ کے اجراء اور ان کی رجسٹریشن کے لئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے عملے کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسانوں کے مسائل فوری طور پر حل کریں اورتاخیری حربے استعمال کرنے والے ملازمین کو فوری طورپر فارغ کیا جائے ، انہوںنے زراعت کے شعبہ جدید ٹیکنا لوجی اور فصلوں خصوصًا چاول کے نئے بیج کسانوں میں متعارف کرانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے تاکہ کسان اس سے استفادہ حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں،یہ ہدایات انہو ں نے پیر کوڈویژنل ٹاسک فورس برائے زرا عت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے جاری کیں، اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر ‘ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رانی حفصہ کنول اور ڈائر یکٹر زر اعت سردار محمد اکبر ‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل انجم ریاض سیٹھی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔