آرمی چیف کی زیرصدارت رکمانڈرکانفرنس،خطےکی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ

افغانستان میں دہشتگردحملوں کی مذمت،افغان عوام اورسکیورٹی فورسزکیساتھ اظہاریکجہتی،پاکستان پرالزام تراشی کی بجائےافغانستان کواپنےاندرجھانکناچاہیے،کابل دھماکوں کےبعدپاکستان کودی جانیوالی دھمکیاں قابل قبول نہیں،پاک فوج ہرقسم کے خطرات سےمادروطن کادفاع کرے گی۔شرکاء کورکمانڈرزکانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 جون 2017 18:25

آرمی چیف کی زیرصدارت رکمانڈرکانفرنس،خطےکی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔06جون2017ء) : چیف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت خصوصی کورکمانڈرکانفرنس کا انعقاد ہوا، جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد کور کمانڈر کانفرنس میں افغانستان میں دہشتگردی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق شرکاء کور کمانڈرکانفرنس نے افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان عوام اور سکیورٹی فورسزکے ساتھ اظہاریکجہتی کیاہے۔

(جاری ہے)

کورکمانڈرزنے کہا کہ پاکستان پرالزام تراشی کی بجائے افغانستان کواپنے اندرجھانکناچاہیے۔کابل دھماکوں کے بعدپاکستان کودی جانیوالی دھمکیاں قابل قبول نہیں۔افغانستان کوالزمات کی بجائے اپنے حقیقی مسائل کی نشاندہی کرنی چاہیے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف افغانستان سے تعاون اور حمایت جاری رکھیں گے۔کورکمانڈرزنے عزم کااعادہ کیاکہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج ہرقسم کے خطرات سے مادروطن کادفاع کرے گی۔