وزیر اعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کیلئے مسلم لیگ (ن) کی نیشنل ایتھک اینڈ ڈسپلنری کمیٹی قائم کردی

منگل 6 جون 2017 18:41

وزیر اعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کیلئے مسلم لیگ (ن) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر وزیر اعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کے لئے مسلم لیگ (ن) کی نیشنل ایتھک اینڈ ڈسپلنری کمیٹی قائم کر دی۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق راجہ ظفر الحق کمیٹی کے کنوینر جبکہ ممبران میں بیرسٹر ظفراللہ خان، سینیڑ نزہت صادق، خواجہ ظہیر احمد، اور ڈاکٹر آصف کرمانی شامل ہیں۔ کمیٹی پانچ دن میں اپنی سفارشات صدر مسلم لیگ ( ن) کو پیش کرے گی۔