وزیراعلیٰ سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات،توانائی منصوبوں خصوصا پن بجلی کے جاری پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال ‘توانائی منصوبوں کی جلد سے جلدتکمیل ہماری اولین ترجیح ہے،پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہاہے۔شہبازشریف

منگل 6 جون 2017 22:20

وزیراعلیٰ سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات،توانائی منصوبوں خصوصا پن بجلی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی منصوبوں خصوصا پن بجلی کے جاری پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلدتکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ چاربرس کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہواہی-روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کی جا رہی ہے۔ پن بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے سستی بجلی میسر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :