پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی کاروائی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے ، بلاول بھٹو زرداری

گزشتہ 5 سالوں میں نواز شریف نے رول آف لاء کی باتیں کی ہیں ، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

منگل 6 جون 2017 22:59

پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی کاروائی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) پاناما کیس اور جے آئی ٹی کی کاروائی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے جبکہ گزشتہ 5 سالوں میں نواز شریف نے رول آف لاء کی باتیں کی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب شروع تو ہوگیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ تخت رائیونڈ کا احتساب ہونا یا نہیں ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو جے آئی ٹی میں بلایا جا رہا ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہں ہے جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف قانون کی حکمرانی اور اقدار کا درس دیتے رہے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ وہ ان پر عمل بھی کرتے ہیں کہ نہیں کرتے ہیں۔ (علی)