ننکانہ صاحب میں سوئی گیس فراہم کی جائے، ڈاکٹر شذرہ منصب کا مطالبہ
سوئی گیس فراہمی حلقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور بنیادی ضرورت ہے ‘ بابا گورو نانک یونیورسٹی کے قیام اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پبلک ڈپلومیسی کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں پاکستان کو دہشت گردی اور بھارت سے خطرات لاحق ہیں،دفاعی بجٹ میں اضافہ خوش آئند ہے،مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی کا بجٹ بحث کے دوران خطاب
بدھ 7 جون 2017 18:15
(جاری ہے)
کشمیر کے حوالے سے پبلک ڈپلومیسی کے لئے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے ننکانہ صاحب کے تین بڑے مسئلے ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ننکانہ صاحب میں سوئی گیس فراہم کی جائے یہ ایک بنیادی ضرورت ہے۔ ننکانہ صاحب ایک تاریخی شہر ہے یہ بابا گورو نانک کی جائے پیدائش ہے ۔ بابا گورونانک یونیورسٹی کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں اور اس تاریخی منصوبے کے لئے سیاست کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ یونیورسٹی کے قیام کے لئے حکومت اصولی طور پر منظوری دے چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دفاعی بجٹ میں اضافہ خوش آئند ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی اور بھارت سے خطرات لاق ہیں ۔ ان حالات میں دفاعی بجٹ میں اضافہ ضروری ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے خصوصی نمائندے بیرون ممالک کے دورے پر بھیجنا اچھا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اہم مسئلہ ہے اس سے نمٹنے کیلئے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک موجودہ حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ …(رانا+و خ)مزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.