ہمیں تنہا کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم کامیاب اور ترقی کر رہے ہیں

یو اے ای تجارتی پوزیشن کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے: قطر کا الزام

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 جون 2017 20:32

ہمیں تنہا کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم کامیاب اور ترقی کر رہے ہیں
دوحا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جون ۔2017ء) قطر نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمیں تنہا کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم کامیاب اور ترقی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے سفارت اور معاشی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد قطر بھی اب کھل کر میدان میں آگیا ہے۔ قطری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں تنہا کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم کامیاب اور ترقی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات تجارتی پوزیشن کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ کسی دشمن ملک سے بھی ایسی جارحانہ کارروائیوں کا سامنا نہیں ہوا۔ متحدہ عرب مارات مت بھولے کے اس کی 40 فیصد توانائی قطر کی قدرتی گیس پر انحصار کرتی ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بحران کا کبھی بھی کوئی فوجی حل نہیں ہوگا۔ بحران کا سفارتی حل اب بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :