جمشیددستی نے چندروزقبل اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکردیا تھا ، اسمبلی اجلاس میں صدرمملکت کے خطاب کے دوران نعرے لگانے پرانہیں انتقامی کاروائی کانشانہ بنانا چاہتی ہے اور گرفتارکرنا چاہتی ہے،جمشیددستی کی چندروزقبل میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 جون 2017 23:35

جمشیددستی نے چندروزقبل اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکردیا تھا ، اسمبلی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے چندروزقبل اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا تھا،جمشید دستی کا چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں صدرمملکت کے خطاب کے دوران نعرے لگانے پرانہیں انتقامی کاروائی کانشانہ بنانا چاہتی ہے اور بعض ذرائع سے مجھے گرفتارکرنے کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مظفرگڑھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف 25سے زائد مقدمات ہیں جن میں سے کئی مقدمات میں وہ پولیس کو مطلوب ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے زبردستی ڈینگا کینال کو کھولا جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :