آستانہ میں پاکستان اور بھارت کے وزرائےاعظم کی غیر رسمی ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 جون 2017 23:39

آستانہ میں پاکستان اور بھارت کے وزرائےاعظم کی غیر رسمی ملاقات
آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جون ۔2017ء) آستانہ میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم قازقستان کے شہر آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اس دوران دونوں وزرائے اعظم کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مودی نے نوازشریف سے ان کی صحت اور فیملی کے بارے میں دریافت کیا۔ جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی مودی سے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان 2015 میں لاہور میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ اس ملاقات کے باعث پاک بھارت کشیدہ تعلقات میں بدلاو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :