پنجاب یونیورسٹی ‘چھ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعہ 9 جون 2017 16:52

پنجاب یونیورسٹی ‘چھ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد ظہیر ولد محمد بشیر کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’کیمیائی مرکبات کی ماحولیاتی طریقے سے تیاری اور ان کا تجزیہ‘‘کے موضوع پر،محمد ادیب بابر ولد محمد شفیق کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے ’’شمالی پاکستان سے لیٹ مائیوسین دور کے کھر بردار جانوروں کا انواعی مطالعہ ‘‘ کے موضوع پر، محمد آصف عمران ولد محمد شعبان کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے ’’جڑ کے زمینی کرہ میں موجود سنکھیا و ملحقہ دھاتوں کی مختلف مقداروں کے سورج مکھی پر ماحولیاتی اثرات ‘‘ کے موضوع پر،غالب السلام ولد عبد الحفیظ کوہائی انرجی فزکس کے مضمون میں ان کے ’’زیادہ توانائی پر حرارتی الیکٹران شعاعوں کی گن کے ڈیزائن اور مشینی جائزے کا ایکسلر یٹروں میں استعمال ‘‘ کے موضوع پر،نبیلہ فلک دختر فلک شیر کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے ’’حجیت ِ اجتہاد۔

(جاری ہے)

مسالکِ فقہیہ کا نقطہ نظر ‘‘ کے موضوع پراوراشرف حسین ہاشمی ولد محمد الطاف ہاشمی کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’ہیپاٹائٹس سی وائرس کی انفیکشن میں ملوث انسانی اور وائرل عناصر کی جنیاتی تحقیق ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :