صنعتی علاقوں،تجارتی مراکز،بازاروں میں اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،کے الیکٹرک شہریوں کو فوری ریلیف کیلئے واضح حکمت عملی کے ساتھ عملی اقدام کیے جائیں،
کے الیکٹرک کے نمائندوں کی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریکو یقین دہانی
جمعہ 9 جون 2017 23:20
(جاری ہے)
یہ تمام یقین دہانیاں کراچی چیمبر میں ایک اجلاس کے دوران کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل افیئرز عامرنعیم ،ڈائریکٹر فائنانس عامر غازیانی،ڈائریکٹر ریجن ون شیخ ہمایوں صغیر اور کے الیکٹرک کے دیگر افسران کروائی جبکہ کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو، سینئر نائب صدرآصف نثار،چیئرمین پبلک سیکٹر یوٹیلیٹیز سب کمیٹی عظیم علوی، ایڈوائر برائے سب کمیٹی ڈاکٹر قاضی احمد کمال اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کے الیکٹرک کے نمائندوں نے کراچی چیمبر سے درخواست کی کہ وہ مختلف تجارتی مراکز اور بازاروں کے لیے فوکل پرسن کی نام اور تفصیلات فراہم کریں تاکہ کے الیکٹرک کے متعلقہ مرمتی عملے سے ان کا رابطہ استوار کرایا جاسکے جس سے بجلی کے تعطل کو فوری دور کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔انہوں نے عوام کو بجلی کے تعطل کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کے تعطل میں اچانک اضافے کی وجوہات بیان کی جس میں نیشنل گرڈ سے سپلائی میں کٹوتی اور حد سے زیادہ نمی شامل ہیں جس سے نمٹنے کے لئے نئی لائنوں کو نصب کیا جا رہا ہے ۔کے الیکٹرک کے نمائندوں نے آنے والے دنوںمیں صورتحال بہتر ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ چین کی شنگھائی الیکٹرک کمپنی کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے خطیر سرمایہ کاری کی حکمت عملی وضع کررہی ہے۔ یہ تمام اقدامات کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداوار میں خودکفیل بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں اور 2020تک یہ ادارہ خودکفالت حاصل کرلے گا جس کے بعد نیشنل گرڈ سے بجلی لینے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو نے کے الیکٹرک پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک میں واضح حکمت عملی اختیار کرے کہ کس طرح عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کرنے کے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ امر پریشان کن ہے کہ کراچی والے نہ صرف سحر ی اور افطار میں بجلی معطل ہونے سے بری طرح متاثر ہیں بلکہ شہرکے کسی بھی علاقے میں اچانک کسی بھی وقت بجلی چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مصروف اور گنجان آباد علاقوں میں مسلسل بجلی کی بندش کی وجہ سے لوگوں اور ان کے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو بجلی اور پانی کے بغیر اپنا دن اور رات گزارنے پر مجبور ہیں جو کہ انتہائی غیر منصفانہ اور ناقابل قبول فعل ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب لوگوں کی اکثریت روزے سے ہوتی ہے۔کئی تاجر اور دکاندار بجلی کی فراہمی میں تعطل کے حوالے سے شدید تحفظات کا شکار ہیں اور وہ کراچی چیمبرسے مدد مانگ رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.