مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلیں ،ْاعتزاز احسن

جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت پر مسلم لیگ ن ہنگامہ کرے گی ،ْ بیان

جمعہ 9 جون 2017 23:37

مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلیں ،ْاعتزاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سپریم کورٹ  پر حملے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت پر مسلم لیگ ن ہنگامہ کرے گی۔ ن لیگ نے سینکڑوں وکلا سپریم کورٹ لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے جو کمرہ عدالت کے اندر اور باہر موجود ہوں گے اور سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ نہیں کہ عدلیہ اور جے آئی ٹی کیا کریں گی بلکہ سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کیا کرنے جا رہی ہے۔