عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے‘ سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کو اُن کی صوبائی حکومتوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ‘2018ء کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی
وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کی تحصیل صفدر آباد میں رمضان بازار کا دورہ کے موقع پر بات چیت
ہفتہ 10 جون 2017 17:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازارصفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں جہاںسستی و معیاری اشیاء کے ساتھ ساتھ عوام کو خریدوفروخت کا ایک اعلیٰ صاف ستھرا ماحول بھی فراہم کیا جارہاہے ۔
انہوںنے کہاکہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور زندگی کے ہرشعبے میں حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کو پورے پاکستان میں رشک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ الزام تراشی اور دھرنے والوں نے عوام کو محض سبز باغ دکھائے ہیں اور آج صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی کارکردگی سے شدید مایوس ہوچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان صوبوں کے کرپٹ ، نااہل سیاست دانوں اور حکمرانوں نے رمضان کے مہینے میں بھی کوئی خاص ریلیف فراہم نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام دیگر ملک میںمسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوچکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ان صوبوں میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی جس کے بعد ان صوبوں میں بھی پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرز پر عوام کی سہولیات کے لیے میگا پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.