پاکستان رینجرز سندھ نے اسنیپ چیکنگ کے دوران نوسر بازی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 10 جون 2017 23:00

پاکستان رینجرز سندھ نے اسنیپ چیکنگ کے دوران نوسر بازی میں ملوث گروہ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے صفورا چورنگی الاظہر گارڈن کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران نوسر بازی میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو رینجرز ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسنیپ چیکنگ پر تعینات رینجرز اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور گاڑی کو موٹر سائیکل پر سوار پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے دو گارڈ پروٹیکشن دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش پر گاڑی میں سوار ملزمان ریحان علی اور سید رضوان علی نے فوجی افسران سے جعلی رشتہ داری کی بنیاد پر اثر و رسوخ اور جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کا انکشاف کیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان محمد زاہد اور غفار نے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی سے اس کام کے لئے یونیفارم کرائے پر حاصل کئے ہوئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 12 بور اور ایک عدد 9 ایم ایم برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :