پنجاب حکومت کا سکولوں میں بچوں کو ’’ ٹیبلٹ ‘‘کی بجائے سکول بیگز دینے کا منصوبہ

وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری سکولوں کے طلبا کو1 کروڑ 37 لاکھ مفت سکول بیگز دینے کی اصولی منظوری دے دی سکول بیگز پر وزیر اعلی پنجاب کی تصویراور پیغام درج کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ بیگز کا ڈیزائن اور کوالٹی ایک جیسی ہو گی‘ذرائع

اتوار 11 جون 2017 21:50

پنجاب حکومت کا سکولوں میں بچوں کو ’’ ٹیبلٹ ‘‘کی بجائے سکول بیگز دینے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) پنجاب حکومت کا سکولوں میں بچوں کو ’’ ٹیبلٹ ‘‘کی بجائے سکول بیگز دینے کا منصوبہ، وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری سکولوں کے طلبا کو1 کروڑ 37 لاکھ مفت سکول بیگز دینے کی اصولی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکول کے بچوں کو بھاری بھر کم بیگ سے چھٹکارہ دلانے کے لئے دو سال قبل ٹیبلٹس دینے کا منصوبہ شروع کیا گیا لیکن چند ہزار بچوں کو ٹیبلٹس فراہم کرنے کے بعد منصوبہ سرد خانے میں پڑگیا۔

اب پنجاب حکومت کی جانب سے یوٹرن لیتے ہوئے سرکاری سکولوں کے 1 کروڑ 37 لاکھ طلباوطالبات کو سکول بیگز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کی اصولی منظوری وزیراعلی پنجاب کی جانب سے دی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے پرعملدرآمد کے لئے سکولز ایجوکیشن، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پی سی ٹی بی کو کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق سکول بیگز پر وزیر اعلی پنجاب کی تصویراور پیغام درج کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

بیگز کا ڈیزائن اور کوالٹی ایک جیسی ہو گی جبکہ فی بیگ کی 350 سے 400 روپے لاگت ہوگی۔ منصوبے کے لئے دو تجاویز زیرغور ہیں جس کے مطابق پہلے مرحلے میں پہلی، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے بچوں کو بیگ دیئے جائیں گے۔ جس کے لئے 82 کروڑ کے فنڈز درکار ہیں جنہیں وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی سمری کے ذریعے منظور کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :