جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری ، فصلیں اور باغات تباہ

پیر 12 جون 2017 16:31

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری ، فصلیں ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) گزشتہ روزجنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے مختلف علاقے میں شدید ژالہ باری ،زمینداروں کی کھڑی فصلیں اور کروڑوں واربوں روپے کے باغات تباہ ہوگئے ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا متاثرہ افرادنے حکومت سے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے اور معاوضے دینے کا مطالبہ کیا متاثرہ علاقوں میں لنڈی ڈوگ ،کالوتائی ،زیڑغوژہ ،جے خیل کلائی اورکرمزخیل کلائی سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیںجہاں ژالہ باری نے سبزی کے فصلوں میں ٹماٹر ،تربوز،بھنڈی، اور باغات میں آلوبوخارہ،خوبانی،آنار،انگور،سیب اور آڑو کو صفحہ ہستی سے مٹادیا ہے اس سلسلے میں علاقہ لنڈی ڈوگ کا معروف زمیندار سیداللہ خان جے خیل اورخانزاللہ جے خیل سمیت دیگر زمینداروں نے میڈیا کے سامنے اپنی فریاد بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور سید اللہ نے کہا کہ میرا40لاکھ کا باغ تھا اور اس پر دس لاکھ خرچہ ہو کروہ بھی منڈیوں سے قرضے لیکر کیا تھااب میرے پاس کوئی ذریعہ معاش نہیں لیکن ژالہ باری کے باعث میرا باغ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے حکومت کو چاہئے کہ میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے اس کے علاوہ خانزاللہ وزیر نے کہا کہ میرا30لاکھ کے لگ بھگ کا باغ تھا اور اس پر 8لاکھ خرچہ ہوکر وہ بھی منڈیوں سے قرضے لیکر کیا تھا اب میرے پاس ایک پائی کاذریعہ نہیں جو میں ان قرضوں کو برداشت کرسکیں ۔

(جاری ہے)

زمینداروںنے مشترکہ طورپر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور زمینداروں کے ہونے والے نقصانات ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :