جے آئی ٹی کی رپورٹ محض تفتیشی نوعیت کی ہو گی ،نواز شریف مقبول لیڈر ہیںکسی رپورٹ سے مقبولیت کوکوئی فرق نہیں پڑیگا‘ رانا ثنا اللہ
پیر 12 جون 2017 16:43
(جاری ہے)
رانا ثنااللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی اورعمران خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، جے آئی ٹی ساتھ میں یہ بھی لکھتی ہے کہ اسے مشکلات درپیش ہیں کیونکہ میرا خیال ہے کہ جے آئی ٹی کو چند مسائل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ گواہان کی مرضی کا بیان نہیں دے رہے، اس لئے شریف فیملی کے گواہان کو وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا جا رہا ہے، یہ گواہ 20 سال قبل بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں، آمر کے دور میں بھی اس طرح کی انکوائری کی گئی تھی۔
جے آئی ٹی اس فکر میں ہے کہ شریف فیملی کی کس طرح تذلیل کی جاسکتی ہے ،ایسی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر بھی اعتراضات اٹھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو معاملات متنازعہ بنانے کے بجائے بہتر انداز سے چلانا چاہیے اور قطری فیملی کی طرح وزیراعظم کو بھی آپشن دیئے جاتے تو جے آئی ٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ محض تفتیشی نوعیت کی ہو گی ،جے آئی ٹی رپورٹ کی اس وقت تک اہمیت نہیں جب تک سپریم کورٹ رپورٹ کوحصہ نہ بنائے اور کسی بھی رپورٹ سے نوازشریف کی مقبولیت کوکوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ملک کے مقبول قومی لیڈر ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو کوپھانسی دینے کے باجود ان کی مقبولیت کم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ محض تفتیشی نوعیت کی ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتا۔قبل ازیں وزیر تعلیم رانا مشہود کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نواز شریف خود چاہتے ہیں سچ سامنے آئے ،ہم آئین اور قانون کے مطابق ہرعدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں ،ہم جانتے ہیں فیصلہ ووٹ کی طاقت کرے گی، جے آئی ٹی کو چاہیے تھا کہ وہ وزیراعظم کو پہلے سوالنامہ بھیجتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.