علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹرخزاں 2016ء

ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات11 ۔جولائی2017ء سے شروع

پیر 12 جون 2017 19:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمسٹرخزاں 2016ء میں پیش کئے گئے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات11 ۔جولائی2017ء سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور ،ْ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد اور اسلام آباد میں اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس بلاک نمبر 4 میں یونیورسٹی لیب ،ْ ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات کے لئے سینٹرز مقرر کردئیے گئے ہیں" یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ،ْ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات جو 11۔جولائی سے شروع ہوں گے ،ْ21۔جولائی تک جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو دو گروپوں میں تقیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ کے پریکٹیکلز کا دورانیہ روزانہ صبح 9۔بجے تا 12۔بجے جبکہ دوسرے گروپ کے پریکٹیکلز کا دورانیہ 2۔بجے تا 5۔بجے مقرر کیا گیا ہے۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :