پانامہ کیس کی تحقیقات:جے آئی ٹی نے سینیٹر رحمان ملک کو طلب کر لیا،آج 13 جون کو پیشی کے سمن موصول ہوگئے
بیرون ملک مقیم پیپلز پارٹی رہنما نے پیشی کی تاریخ میں معمولی توسیع کیلئے درخواست کر دی،رحمن ملک سے حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی،جے آئی ٹی نے ریکارڈ ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کر دی
پیر 12 جون 2017 19:26
(جاری ہے)
لندن میں ہونے کی وجہ سے رحمان ملک کی جانب سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ میں معمولی توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔
سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ سینیٹر رحمن ملک بطورڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات رہ چکے ہیں۔جنہوں نے حدیبیہ پیپر ملزسے متعلق شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کی تھیں۔ اس لئے رحمان ملک کو حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رحمان ملک کی تحقیقات کو پاناما سکینڈل میں شریف خاندان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت مانا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی کیس کی سماعت کے دوران رحمان ملک کی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر دلائل دیئے جاتے رہے۔ جے آئی ٹی رحمان ملک سے بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے حدیبیہ پیپز ملز سے متعلق ماضی میں کی گئی تحقیقات کے بارے میں جے آئی ٹی معلومات حاصل کرے گی۔واضح رہے کہ پاناما کے بڑے مقدمے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سب سے بڑی کارروائی میں وزیر اعظم نواز شریف کی جمعرات کو پیشی ہو گی۔ جے آئی ٹی نے سمن میں پاناما کیس سے متعلقہ تمام ریکارڈ ، دستاویزات اور مواد ساتھ لانے کا کہا ہے۔جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچ بار اور چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دو مرتبہ پیش ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کئی بار پاناما کیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کا اعلان کرچکے ہیں۔(مہر علی خان)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.