سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے۔ توقع ہے خلیج کا حالیہ بحران امہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 جون 2017 13:41

سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جون ۔2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے اور توقع ہے خلیج کا حالیہ بحران امہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے شاہی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل باجوہ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیزبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب اوراس کے عوام سے اظہاریکجہتی کیا جب کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی اورخودمختاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل میں مملکت سعودی عربیہ کا خصوصی مقام ہے، سعودی عرب کی سلامتی وخود مختاری اورحرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے جب کہ توقع ہے کہ خلیج کا حالیہ بحران امت مسلمہ کے بہترین مفادمیں جلد حل ہو جائے گا۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق شاہ سلمان نے وزیراعظم نوازشریف کا دورہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابی کی تعریف کی۔ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے آزادی کے بعد سے خصوصی تعلقات ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑائی تمام مسلمانوں کے مفاد میں ہے جب کہ پاکستان کی قومی سلامتی سمیت تمام ایشوز پر سعودی عرب مکمل تعاون کرے گا۔

دریں اثناءوزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ریاض میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ صورتحال کا حل مسلم امہ کے بہترین مفاد میں ہوگاجبکہ سعودی عرب نے بھی قومی سلامتی سمیت تمام معاملات میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی ملاقاتوں میں وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کا خاص مقام ہے۔ خادمین حرمین شریفین کے باعث مسلم دنیا سعودی فرمانروا کی طرف دیکھتی ہے۔وزیراعظم نے حرمین شریفین کے تحفظ، سعودی عرب کی خود مختاری کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپورعزم کا اعادہ کیا۔

نواز شریف کے دورہ سعودی عرب پر سعودی فرمانروا نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شروع دن سے ہی خاص نوعیت کے تعلقات ہیں۔شاہ سلمان نے مزید کہاکہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کےخلاف اتحاد مسلمانوں اور مسلم امہ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے کہاکہ توقع ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل مسلم امہ کے بہترین مفادمیں نکلے گا۔