قومی اداروں پر ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، مسئول جماعة الدعوة کراچی مزمل اقبال
حکمران ذاتی کارخانوں کیلیے فکر مند ہو رہے ہیں،تجارتی تعلقات کی خاطر انڈیا کی دہشت گردی پر خاموشی اختیار کی گئی، افطار ڈنر سے
بدھ 14 جون 2017 20:55
(جاری ہے)
جس میں اسٹیل مل کے مزدوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
افطار ڈنر سے انصاف لیبر یونین پاکستان اسٹیل مل کے صدر یسین جامڑو، فلاح انسانیت فائونڈیشن لیبر ڈویژن کراچی کے مسئول محمد افتخار اور عثمان عسکری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر 200 مستحق مزدورں کو 6 لاکھ روپے مالیت کا راشن بھی فراہم کیا گیا۔ جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور دنیا کا عظیم طبقہ ہے۔ رسول اللہﷺ پر ایمان لانے میں پہل کرنے والے بھی غریب لوگ تھے۔ مزدوروں کو معاشرے کا آخری نہیں پہلا طبقہ قرار دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان میں مسلمانوں کو بڑی فتوحات سے نوازا ہے۔ یوم بدر کے دن کمزور مسلمانوں کے ہاتھوں مکہ کے متکبر مشرکین انجام سے دوچار ہوئے۔ مزدور اور غرباء کا عزم و حوصلہ مضبوط ہو تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اسٹیل مل کو تباہ کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ قومی ادارے اولین ترجیح کے حامل ہیں۔ مزدوروں کو اذیت دینے والے بڑے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن ملک گیر سطح پر امدادی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے۔ محنت کش طبقے کو کسی صورت بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے۔ اسٹیل مل کے 200 مستحق مزدوروں کو 6 لاکھ روپے مالیت کا راشن فراہم کردیا ہے۔ محنت کشوں کی ترجیحی بنیادوں پر مزید مدد کریں گے۔ انصاف لیبر یونین کے صدر یسین جامڑو نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کو چلانے کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں گے۔ اسٹیل مل حکمرانوں کی ترجیحات میں تبدیلی اور ہماری کوتاہیوں سئے تباہ ہوا۔ سازشی عناصر منصوبے کے تحت اسٹیل مل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں۔ مزدوروں کو پوری اجرت دلانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.