بلوچستان کا 330ارب روپے اور آزادکشمیر کا80ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا-بلوچستان کے بجٹ کا خسارہ 50ارب روپے سے زائد ہوگا، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 85ارب روپے مختص کرنے کی تجویز - آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت آج اپنا پہلا بجٹ میں پیش کرے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 جون 2017 12:13

بلوچستان کا 330ارب روپے اور آزادکشمیر کا80ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے ..
کوئٹہ-مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2017ء) بلوچستان کا 330ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، بجٹ صوبائی وزیر آبپاشی پیش کریں گے۔جمعرات کو بلوچستان کا پیش کیا جانے والا بجٹ صوبائی وزیرآبپاشی سردار اسلم بزنجو شام 4بجے بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گے۔بجٹ کا خسارہ 50ارب روپے سے زائد ہوگا، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 85ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ غیرترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 245ارب روپے لگایا گیا۔

صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے 30ارب، صحت کیلئے 17، تعلیم کیلئے ساڑھے 16، زراعت کیلئے 8ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافے کی بھی تجویز ہے۔کوئٹہ ترقیاتی پیکیج کے تحت منصوبوں کیلئے 2ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ بجٹ میں وفاقی آمدن کا حصہ 220ارب سے زائد ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ 45ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے ، غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 235ارب سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 80ارب سے زائد متوقع ہے۔

میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 2ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، امن وامان کیلئے 30ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ پولیس کیلئے16، لیویز کیلئے 8ارب سے زائد مختص کئے جانے کا امکان ہے۔محکمہ خزانہ ذرائع نے بتایا ہے کہ زراعت کیلئے 8ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 10فیصد اضافہ متوقع ہے، کوئٹہ میں فوڈ پوائنٹ کے لئے 200 ملین روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکیج کیلئے گوالمنڈی، جی پی او چوک انڈر پاسز کیلئے 2ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آج مالی سال 18-2017 کا 80 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کی طرز پر 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت آج اپنا پہلا بجٹ میں پیش کرے گی۔ بجٹ وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 18-2017 کے لیے ترقیاتی میزانیے میں 23 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ نارمل میزانیے میں اضافے کے بجائے کمی کی جائے گی۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سمیت تین دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس کا بایئکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔