پنجاب کے مختلف اضلاع میں واقع 37گھی ملز اگلے 10دن کے اندر چیک کی جائیں گی
اصلاحی عمل مکمل ہونے کے بعد تمام کوکنگ آئل اور گھی برانڈز کے دوبارہ سیمپل لیے جائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جمعرات 15 جون 2017 22:06
(جاری ہے)
زون ون میں لاہور ، گوجرانوالہ، زون ٹو میں ملتان ، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں واقع فیکٹریاں چیک کی جائیں گی جبکہ زون تھری میںراولپنڈی ، سرگودھا جبکہ زون فور میں فیصل آباد اور ساہیوال میں کام کرنے والی فیکٹریاں چیک ہوں گی۔
انسپیکشن ٹیموں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کے علاوہ سائنٹیفک پینل اور پی وی ایم اے کے ممبران شامل ہوں گے۔تمام ٹیمیں سائنٹیفک پینل میں شامل فوڈ سائنسز کے پی ایچ ڈی ڈاکڑزکی نگرانی میں کام کریں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ اگلے 10دنوں میں تمام فیکٹریاں مرحلہ وار چیک کی جائیں گی اور تمام ضروری اصلاحات کے لیے فیکٹریوں کو مناسب وقت دیا جائے گا۔ اصلاحی عمل مکمل ہونے کے بعد تمام کوکنگ آئل اور گھی برانڈز کے دوبارہ سیمپل لیے جائیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں تمام سیمپل پی وی ایم اے کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائیں گی جن کو عالمی معیار کی لیبارٹریوں سے چیک کروایا جائے گا۔ معیار پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معیار اور کوالٹی سٹینڈرڈ کے علاوہ انسپیکشن چیک لسٹ بھی تمام کمپنیوں کے حوالے کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.