کراچی ،ساحلی پٹی پر آباد ماہی گیروں کی بستی میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی
متعدد محلوں کی ایک ماہ سے بجلی بند، مچھلی کے شکار پر دو ماہ کی پابندی کی وجہ سے ماہی گیروں کے چہروں سے مسکراہٹ روٹھ گئی
جمعہ 16 جون 2017 17:49
(جاری ہے)
اس سلسلے میں متاثرہ محلوں کے مکینوں قاسم شاہ، محمد ایوب، ہاشم خاصخیلی، انیس لاسی، رقیہ، زینب، کلثوم، زاہدہ و دیگر نے بتایا کہ پنجابی محلہ، جیلانی محلہ، خاصخیلی محلہ، بھٹائی چوک، شہنشاہ چوک، چارن محلہ، میربحر محلہ، کچھی محلہ، لکھیا محلہ، کاریانی محلہ، صفیانی محلہ، محمدانی محلہ، سچوانی محلہ، گورچ محلہ، بیبانی محلہ، ربوانی محلہ، کائتانی محلہ، مولوی محلہ، مل محلہ سمیت بستی کے 40 سے زائد محلوں میں پانی فراہمی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل پانی کی قلت سمیت بستی کے متعدد محلوں کی بجلی بند کر کے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ابراہیم حیدری کے مکینوں کیلئے پانی کی قلت پیدا کر کے بجلی بند کی گئی ہے تو دوسری جانب ماہی گیری پر دو ماہ کی پابندی کی وجہ سے ماہی گیروں کے چہروں سے مسکراہٹ روٹھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین رمضان شریف کی برکات حاصل کرنے اور عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہوکر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ابراہیم حیدری کے پانی پر سیاسی رہنمائوں اور یونین کونسل کے سیکریٹری کو مکمل قبضہ حاصل ہے اور یونین کونسل ابراہیم حیدری کے سیکریٹری کو سیاسی رہنمائوں کی سرپرستی حاصل ہے اور وہ متاثرہ محلوں میں پانی کی لائین کے وال کھلوانے کی بجائے بھاری رقم کے عیوض رات کے اندھیرے میں ٹینکر مافیا کے ہاتھوں پانی فروخت کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ گذشتہ 10 سال سے یونین کونسل پر قابض مفاد پرست سیکریٹری کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ ایماندار سیکریٹری کو مقرر کیا جائے تاکہ علاقے میں پانی کی تقسیم کا عمل بہتر طریقے سے سرانجام دیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.