حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، دونوں بھائیوں نے عدالت آکر سمجھا کہا فرض پورا ہو گیا ، قمر زمان کائر
جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،اب جے آئی ٹی کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں، جے آئی ٹی میں بھی رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے ، دونوں بھائی مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ، عدالتیں آزاد ہیں جو فیصلہ آئے گا ماننا پڑے گا ، قطری شہزادے کا سہارا بھی بے معنی رہا ، کبھی یہ لوگ جے ٹی آئی پر حملے کرتے ہیں اور کبھی عدالتوں کے خلاف ہوتے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا بیان
اتوار 18 جون 2017 15:40
(جاری ہے)
انہوں نے سوچا تھا کہ شاید اب ہم بچ جائیں گے ۔ مگر جے آئی ٹی کو بھی تسلیم کرنے پر تیار نہیں ۔ جے آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے تو اُس میں بھی رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے ۔ دونوں بھائی مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ۔ اب عدالتیں آزاد ہیں ۔ اب جو فیصلہ آئے گا ماننا پڑے گا ۔ انہوں نے قطری شہزادے کا سہارا لیا مگر وہ بھی بے معنی رہا ، کبھی یہ لوگ جے ٹی آئی پر حملے کرتے ہیں اور کبھی عدالتوں کے خلاف ہوتے ہیں ، یہ کہتے ہیں کہ 1970ء سے ہم احتساب دے رہے ہیں ، 1970ء بھٹو دور میں تو یہ کوئی کونسلر بھی نہیں تھے ۔
تو پھر یہ احتساب کس چیز کا دے رہے ہیں ، اُس دور میں ان لوگوں نے 50ہزار ٹن کا لوہا اپنی فیکٹری میں منگوایا کرتے تھے اور 30ہزار ٹن کا ٹیکس دیا کرتے تھے ۔ جس پر پی پی کی حکومت کو پتہ چلا کہ یہ لوگ ٹیکس میں بے ایمانی کر رہے ہیں ۔ جب ان کا ایک جہاز کراچی ائیر پورٹ پر آیا تو کہا گیا کہ کراچی ایئر پورٹ سے ہی ٹیکس لیا جائے گا۔ جس پر یہ پریشان ہو گئے اور انہوں نے جہاز سے اپنا مال ہی نہیں اُتارا ، اس ڈر سے کہ پچھلے کھاتے بھی کھل جائیں گے اور وہ بھی ٹیکس ہمیں ادا کرنا پڑے گا۔ پرویز مشرف کے دور میں احتساب شروع ہوا تو انہوں نے معافیاں مانگنی شروع کر دی ، اور 40 ،40بریف کیس میں نوٹ بھر کر باہر کے ملکوں میں شفٹ ہو گئے ۔ عمران خان نے جس وقت ان پر کیس دائر کئے تو انہوں نے بھی عمران خان پر کیس دائر کر دیئے ۔ حکومت اس وقت گھبراہٹ اور پریشانی کا شکار ہے ، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.