چیمپئنزٹرافی فائنل جیت کرپاکستان ٹیم بائیس لاکھ ڈالرانعامی رقم کی حقداربن گئی

اتوار 18 جون 2017 22:01

چیمپئنزٹرافی فائنل جیت کرپاکستان ٹیم بائیس لاکھ ڈالرانعامی رقم کی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) چیمپئنزٹرافی فائنل جیت کرپاکستان ٹیم بائیس لاکھ ڈالرانعامی رقم کی حقداربن گئی۔ فائنل ہارنے پربھارت کو گیارہ لاکھ ڈالرپراکتفا کرنا پڑا۔ حسن علی نے پانچ میچوں میں تیرہوکٹیں لیکرگولڈن بال جیت لی۔

(جاری ہے)

بھارتی اوپنر شیکھر دھون نے تین سواڑتیس رنزبناکرگولڈن بیٹ حاصل کیا۔پاکستان نے چیمپئنزٹرافی فائنل میں بھارت کو ایک سواسی رنز سے شکست دی۔ اور پہلی بارچیمپئنزکا چیمپئن بن گیا۔ شاندارکامیابی پر سرفراز احمدالیون نے آئی سی سی سے بائیس لاکھ ڈالریعنی 23کروڑ 2 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے انعامی رقم کی حقدار بن گئی۔ فائنل میں ہارنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کوگیارہ لاکھ ڈالرحاصل ہوسکے۔