بھارت کیخلاف تاریخی جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے سمیت 3قرار دادیں پنجاب اسمبلی میں جمع
قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش ، حکومت ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے ‘ قرار داد میں مطالبہ رمضان بازاروں میں پلاسٹک ملی چینی کی فروخت ،چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار ہونے کیخلاف 2تحاریک التوائے کار ،بچوں کیلئے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سوال بھی جمع
پیر 19 جون 2017 15:28
(جاری ہے)
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے دنیا بھر میں یہ بھی ثابت کر دیا ہے ہمیں کرکٹ سے دور نہیں رکھا جا سکتا ہے ۔
لہٰذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے اور ملک کے اندر ڈیپارٹمنٹ اور لوکل سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور عوام کو سستی اور معیاری اشیا خوردو نوش فراہم کرنے میں ناکام ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز پر مہیا کی جانے والی چینی میں پلاسٹک کا دانہ مکس کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس انکشاف پر صوبہ بھر کی عوام میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سزا مقرر کی جائے اگر حکومت عوام کو سبسڈی کے نام پر زہر کھلانے پر تلی ہوئی ہے تو بہتر ہے کہ وہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر دے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم سید مرتضی محمود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو اربوں روپے کے فنڈز دئیے جا رہے ہیں، اس کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات میسر نہیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جگر کے مریضوں کے لیے پنجاب بھر کے تمام چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں میں بغیر فیس پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات مہیا کرے۔ مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب بھر کے رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی سٹور،فیئر پرائس شاپس پر پلاسٹک ملی چینی کی فروخت پر تحریک التوائے کار جمع کروائی ۔انہوںنے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے ۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی۔جبکہ مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بچوں کے لئے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں سوال جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 2012میں برسٹ فیڈنگ ایکٹ پاس کیا تھا کیا حکومت اس ایکٹ کے تحت شیر خوار بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے مجرموں کے خلاف کوئی کاروائی کررہی ہے۔حکو مت نے اب تک کتنے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کیلئے مضر صحت ملک پائو ڈر فروخت کرتے ہیں اور اب تک کتنے ملزمان کو جرمانے اور سزائیں سنائی گئی ہیں ۔اگر کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا تو کیا حکومت ان کے خلاف کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.