چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلا س ،مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس ڈویژن V- کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
شہری زندگی کی روانی کے لیے شاہرائوں کی ترقی اور بہتری بہت ضروری ہے، شیخ انصر عزیز
پیر 19 جون 2017 18:29
(جاری ہے)
اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ہدایت کی کہ شاہرائوں کی بہتری کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔
انہوں نے متعلقہ شعبوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کے دوران میئر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ روڈ ڈویژنV- نے نیسکام سے آئی جے پی روڈ سیکٹر I-11 تک شاہرائوں کی مرمت اور ترقیاتی کام مکمل کر لیا ہے جبکہ سیکٹر H-10 پر بیرونی انفراسٹرکچر کے تعمیراتی کام کو 95%مکمل کر لیا ہے جبکہ باقی کام کی تکمیل کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سیکٹر I-11/1 میں کچی آبادی کے انخلاء کے بعد روڈ انفراسٹرکچر کا 80% کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ باقی ماندہ کام کو بھی مقرر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچا نے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ماہ مئی کے دوران سیکٹر I-14 میں جی ٹی روڈ سے حج کمپلیکس تک رابطہ سڑک کی بحالی کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر I-16 میں 03 وی آرز کی تعمیر کا کام 95% مکمل ہو چکا ہے اور منصوبے کے مطابق باقی کام کی تکمیل کے لیے کام تیزی سے جاری ہے جو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح سیکٹر I-16 کے سروس روڈ(سائوتھ) کی تعمیر کے باقی حصے کا کام بھی گذشتہ ماہ مکمل ہو چکا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.