درختوں کی کھوہ میں جمع ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کی آماجگاہ بن سکتا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
ڈینگی سرویلنس کا پیٹرن تبدیل کرنے کی ہدایت ، قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس پر خصوصی توجہ دی جائے‘صوبائی وزیر صحت
پیر 19 جون 2017 18:46
(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، پیر اشرف رسول کے علاوہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری سکولز ، سیکرٹری کواپریٹو، سیکرٹری جنگلات سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں ، سپیشل سیکریٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز اور سینئرافسران نے شرکت کی۔
ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود ، پروفیسر وسیم اکرم بھی اجلاس میں موجود تھے۔ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،s CEOہیلتھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں حصہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے ہدایت کی کہ کوئی ضلع ڈینگی کے بارے انڈر رپورٹنگ نہ کرے اگر لاروا ملتا ہے تو یہ شرمندگی کی بات نہیں بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیلڈ میں کام ہو رہا ہے۔ شمائل احمد خواجہ نے ہدایت کی کہ آئوٹ ڈور اور انڈور سرویلنس کو بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر صاحبان سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ اور تھرڈ پارٹی پڑتال کرائیں۔ پروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ برسات کے بعد گوجرانوالہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ بن سکتا ہے لہٰذا ابھی سے سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیمی اربن علاقوں سے ڈینگی لاروا یا ڈینگی کیس رپورٹ ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کاپیٹرن موسم کے لحاظ سے تبدیل ہو رہا ہے۔ چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ درختوں کے تنوں کے سوراخوں (کھوہ) میں جمع ہونے والا برساتی پانی بھی ڈینگی مچھر کی پیداوار کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اور یہ بات مشاہدہ میں آچکی ہے لہٰذا آئوٹ ڈور سرویلنس کے دوران اس پر بھی توجہ دی جائے۔ اجلاس میں تمام افسران نے اپنے اپنے محکمے کی جانب سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران فیلڈ سٹاف کی روٹیشن پر ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور عید کے موقع پر نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات کے پیش نظر مساجد اور کھلے میدانوں میں صفائی اور ڈینگی سرویلنس کی جائے اور قبرستانوں میں ڈینگی سویپنگ کی جائے تاکہ لوگ ڈینگی مچھر سے محفوظ رہ سکیں۔ اُنہوں نے ڈینگی سرویلنس پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے تمام اضلاع کے CEOs ہیلتھ کو خصوصی طورپر ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں ڈینگی سرویلنس پر توجہ دیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو تاہی نا قابل برداشت ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.