پاکستان نے اپنے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کو 3 ارب ڈالر زیادہ ظاہر کیا، ساکھ متاثر ہوسکتی ہے ، آئی ایم ایف
منگل 20 جون 2017 15:08
(جاری ہے)
9 جون کو اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر15.3ارب ڈالر تھے اور موجودہ صورتحال میں یہ ناممکن دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ہفتوں میں غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر کو18.5ارب ڈالر تک لے جائیگا بالخصوص ایسے حالات میں کہ جب کنٹرول سے باہر تجارتی خسارہ کے باعث ان ذخائر پر بے پناہ دبا ہے۔
15.3ارب ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر گزشتہ سال اکتوبر میں جاری ہونے والی آئی ایم ایف کی بارہویں جائزہ رپورٹ سے بھی 5.5 ارب ڈالرکم ہیں۔ادھر وزارت خزانہ کے ذرائع اور ماہرین کے مطابق ان تمام تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کا بیرونی اکانٹ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزوں کے باوجود تیزی سے تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ زر مبادلہ ذخائر بڑھانے کیلیے مہنگے قرضوں پر انحصار کرتی رہی ہے جس کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔موجودہ مالی سال2016-17کے دوران آئی ایم ایف نے کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کی1.5فیصد یا4.5ارب ڈالر ظاہر کیا تھا تاہم اب عالمی ادارے نے اسے دوبارہ جائزے کے بعد9ارب ڈالر ظاہر کیا ہے جو اصل سے دگنا سے بھی زائد ہے اور ایسی صورتحال میں غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر پر اثر پڑے گا۔موجودہ مالی سال کے آغاز پر آزاد ماہرین معیشت نے کہا تھا کہ کرنٹ اکانٹ خسارہ 8 ارب ڈالر کے قریب ہوسکتا ہے جس پر وزیرخزانہ اسحق ڈار نے انہیں جعلی ماہرین قرار دیا تھا۔ جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے حوالے سے آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ پاکستان کی بیرونی سامیہ کاری ضروریات17ارب ڈالر تک ہو سکتی ہیں جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگی۔ آئی ایم ایف کی16جون کے نوٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کا3.2فیصد ہو سکتا ہے جو10ارب ڈالر کے برابر ہوگا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے 2017-18کے سالانہ پلان میں کرنٹ اکانٹ خسارہ آئی ایم ایف سی2ارب ڈالر اور آزاد ماہرین معیشت سی4.4 ارب ڈالر کم ظاہر کیا۔ نئے مالی سال کے دوران غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں6ارب ڈالر تک ہو سکتی ہیں جو کل سرمایہ کاری کی ضروریات کو17ارب کر دینگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.