پاکستان کے ہاتھوں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں ذلت آمیز شکست ، بھارت کا غصہ کم نہ ہوا

مدھیہ دیش میں پولیس نے پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے پر 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتارکرلیا

منگل 20 جون 2017 18:07

پاکستان کے ہاتھوں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں ذلت آمیز شکست ..
بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان کے ہاتھوں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا غصہ اب تک ٹھنڈا نہ ہوا،ریاست مدھیہدیش میں پولیس نے آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے پر 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میںپاکستان کی جیت کا جشن منانے پرپولیس نے 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتارافراد پر پاکستان کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگانے کا بھی الزام ہے ۔شاہپور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹرسنجے پھاٹک نے بتایا کہ ایک مقامی رہائشی نے شکایت کی تھی کہ بعض افراد آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں جس پر پر کاروائی کی گئی ۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں جشن منایا جارہا ہے ۔تیسرے روز بھی بھارتی ٹی وی چینل اپنی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان سے شکست کا رونا روتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :