حکومت ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل ،مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل صنعت تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے، صنعت کے تقریبا 300ارب روپے ٹیکس ریفنڈز ایف بی آر میں پھنسے ہوئے ہیں جس سے اس صنعت کو متعدد مسائل کا سامنا ہے
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک
منگل 20 جون 2017 22:30
(جاری ہے)
لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت تمام واجب الادا ٹیکس ریفنڈز کی جلد کلیئرنس یقینی بنائے تا کہ اس صنعت کی مشکلات کم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت ملک کی برآمدات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے لیکن حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے مشکلات کا شکا ر ہے جس وجہ سے ہماری برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ بروز منگل وہ اپنے ایک بیان میں کہہ رہے تھے کہ حکومت ٹیکسٹائل صنعت کے بچائو اور بحالی کیلئے فوری ضروری اصلاحی اقدامات اٹھائے،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق تقریبا 150ٹیکسٹائل ملیں بند ہو چکی ہیں اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر فوری اصلاحی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مزید ٹیکسٹائل ملیں بند ہو جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل صنعت کیلئے زیرو سیلز ٹیکس کے نفاذ کو یقینی بنائے ۔ اس کے علاوہ حکومت اس صنعت کیلئے پیکیجنگ میٹریل، سپیئر پارٹس، فیول اور توانائی پر عائد سیلز ٹیکس کو مزید آسان بنائے۔ انہوںنے کہا کہ ایکسپورٹس کے بہتر فروغ کیلئے حکومت برآمدات کو فروغ دینے والے شعبوں کی مشکلات فوری کم کرے اور ان پر مزید نئے ٹیکس عائد کرنے سے گریز کرے۔ خالد اقبال ملک نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑے پیمانے پر درآمدات کی وجہ سے مقامی ٹیکسٹائل صنعت کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اپنی ٹیکسٹائل صنعت کو بچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت نے ٹیکسوں اور تمام چارجز سمیت گیس ٹیرف کو چھ سو روپے ایم ایم بی ٹی یو سے کم کر کے چار سو روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے اور بجلی کی قیمت کو 7روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے لہذا حکومت اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرے تا کہ توانائی کی قیمت کم ہونے سے ٹیکسٹائل صنعت کیلئے کاروبار کی لاگت کم ہو جس سے یہ صنعت بہتر ترقی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل صنعت کے مسائل کو حل کرنے اور پاور ٹیرف کو کم کرنے سے یہ صنعت جلد مشکلات سے نکل کر بحالی کی طرف گامزن ہو گی جس سے ملک کی برآمدات کو بھی بہتر فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.