اسپیکر قومی اسمبلی کا پاناما کیس کی تحقیقات کو سپریم کورٹ کا میچ قرار دینا انتہائی توہین آمیز ہے،خرم نواز گنڈاپور
سپیکر بھی جی جی بریگیڈ میں شامل ہو گئے ،جواب طلب کیا جانا چاہیے، ایاز صادق ان دہشتگردوں کو گرفتار کروانے کیلئے کردار ادا کریں جنہوں نے ماڈل ٹائون میں 100 لوگوں کو گولیاں ماریں،عوامی تحریک کے عہدیداروں سے گفتگو
منگل 20 جون 2017 22:37
(جاری ہے)
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ خزانے کی لوٹ مار کے کیس کا رخ تصویر لیک کی طرف موڑ دیا گیا، حالات ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف کی تصدیق کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت گریبان کھول کر سپریم کورٹ کے مقابلے میں کھڑی ہے، کوئی نہیں دیکھنا چاہتا تو اس کی مرضی ،ریکارڈ تبدیلی کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، جنہوں نے ریکارڈ میں ردوبدل کروایا انہی کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپنا بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بیٹھانے جیسا اقدام ہے، آئی بی سے جے آئی ٹی کی جاسوس کا کام لینے والے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں انہیں توہین عدالت کے نوٹس ملنے چاہئیں۔
جے آئی ٹی کو کام سے روکنا سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، دیکھتے ہیں انصاف کے ادارے حکومتی مافیا کے ہتھکنڈوں پر کب تک صبروتحمل سے کام لیتے ہیں ۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں ادارے مضبوط ہوتے اور انصاف کا نظام کرسٹل کی طرح شفاف ہوتا تو پاناما لیکس پر ایک سال تک تماشا نہ ہوتا اور نہ ہی ایک کرپٹ خاندان ملک، آئین، قانون اور جمہوریت کا مسلسل مذاق اڑاتا، انہوں نے کہا کہ جو اشرافیہ ماڈل ٹائون میں 100 لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کر سکتی ہے اور پھر ذاتی نوکروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنا کر کلین چٹ حاصل کر سکتی ہے وہ کچھ بھی کر سکتی ہے، اگر مقتدر شخصیات نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس پر آنکھیں بند نہ کی ہوتیں تو انہیں آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں تماشا لگا ہوا ہے اور اس تماشے کو بند کروانے کے حوالے سے کسی ادارے کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا، اگر انصاف کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ جیسے ادارے کو بھی مسائل کا سامنا ہو تو پھر اس ملک میں ایک عام آدمی کا کیا حال ہو گا اس کا اندازہ لگانا قطعاً مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل حکومت کرنے والی اشرافیہ نے ایک مافیا کا روپ دھار رکھاہے یہ مافیا ووٹوں سے نہیں ’’ٹھڈوں ‘‘سے اس ملک کی جان چھوڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.