فلپائین میں داعش نے سکول کے متعدد طالب علم بچوں کو یر غمال بنالیا

بدھ 21 جون 2017 15:53

فلپائین میں داعش نے سکول کے متعدد طالب علم بچوں کو یر غمال بنالیا
منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) فلپائین میں داعش کے 300 حملہ آوروں نے ایک سکول کے متعدد طالب علم بچوں کو یر غمال بنالیا جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق فوجیوں اور جنگجوئوں کے مابین لڑائی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شمالی جیرہ منڈانائو کے قصبہ کوٹا باٹو کے ایک سکول پر داعش کے 300 حلہ آوروں نے دھاوا بولا اور سکول کے کئی بچوں کو یرغمال بنالیا ہے ا ن حملہ آوروں کا تعلق داعش کے مبینہ گروپ بنگسمورو اسلامک فریڈم فائیٹرز سے ہے۔

جن کی اس علاقہ میں فوج کے ساتھ لڑائی پانچویں ہفتے میں داخل ہو گئی ہے ۔ مقامی پولیس کے چیف انسپیکٹر ریلن مامون نے ریڈیو انٹرویو میںتصدیق کی ہے کہ 300 مسلح افراد نے سکول کی عمارت میں داخل ہو متعدد بچوں کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس پکاوایان علاقہ کے سکول میں حملہ آوروں کے بارے میں ضروری معلومات اکٹھی کر رہی ہے جبکہ فوج بھی ان جنگووئں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :