ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے عملی طور پر کام کا آغاز کردیاہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
بدھ 21 جون 2017 22:52
(جاری ہے)
شہر میں یوٹرنز نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے نظام کی تسلسلی میں دشواریوں پیدا ہورہی ہے جن کو دور کرنے کیلئے یوٹرنز متعارف کرایا جارہا ہے گلگت ٹائون میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ٹریفک انجینئرنگ کا نظام جلد متعارف کرایاجائے گا گلگت کے مین شاہراہوں کو لنک روڈوں سے منسلک کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے ٹریفک کے نظام کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا سکولوںمیں خصوصی سیشنز کا انعقاد کرایاجائے گا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوںکیخلاف ٹریفک قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے ہم سب نے مل کر بچانا ہے تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں پہلی مرتبہ فوک لفٹرز کی خریداری عمل میں لائی جاچکی ہے اس سے قبل کسی نے صوبے کے ٹریفک کے نظام کی بہتری پر توجہ نہیں دی گلگت، سکردو، ہنزہ اور چلاس میں فوک لفٹرز فراہم کئے گئے ہیں جو ٹریفک کی بہتری اور ایسے مقامات جہاں پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہے وہاں پر گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو اٹھائیں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ سی پیک پولیس کو ہدایت دی جائے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شاہراہ قراقرم پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے صوبے کا روڈ انفراسٹرکچر جدید خطوط پر بنایا جارہا ہے ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جو کوئی بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے ان کیخلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے جرمانے کے نظام کو مزید جدی اور موثر بنایا جائے گاعلاقے اور عوام کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جارہے ہیںہمارا مقصد عوام اور علاقے کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ عید کے دنوں میں شہر میں ٹریفک کا رش بڑھ رہا ہے لہٰذا ان ایام میں امن وامان اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضروری مقامات پر جوانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.