پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد طلباء کا چینی مفکر کنفوشیئس کے مندر کا دورہ

جمعرات 22 جون 2017 12:59

پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد طلباء کا چینی ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد طلباء نے چینی صوبہ شین ڈانگ میں چینی عالم و مفکر کنفوشیئس کے مندر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دورے کا مقصد کنفوشئیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ غیرملکی طلباء کو چین کے قدیم ثقافت بارے آگاہی دینا تھا، بین الاقوامی طلباء کا تعلق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو میں شامل ممالک سے تھا جن میں روس ،پاکستان، بھارت،جنوبی افریقہ ،یوکرائن ،قزاخستان ،نیپال اوردیگر ممالک سے تھا۔

یہ طلباء بیجنگ سمیت چین کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔غیرملکی طلباء کو اس موقع پر چینی عالم و مفکر کنفوشیئس کی زندگی سے جڑے مختلف اموربارے بریفنگ دی گئی جن میں طلباء نے گہری دلچپسی کا اظہارکیا۔طلباء نے چین کے مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔

متعلقہ عنوان :