کمشنر سکھر/لاڑکانہ ڈویژن کی زیرصدارت سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنل ٹاسک فورس فار پولیو کا مشترکہ اجلاس
جمعرات 22 جون 2017 23:43
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ مئی کی پولیو مہم میں لاڑکاںہ میں 755، کشمور میں 639، قمبرشہداکوٹ میں 1223اور جیکب آباد میں 757بچے مسنگ رہے۔
فیاض احمد جتوئی نے کہا کہ مسنگ چلڈرن کا پتا لگایا جائے کہ تین چار مہموں میں مسلسل کتنے بچے مسنگ رہے اور کتنے انکاری تھے، جو مسلسل مسنگ یا غیرموجود رہے ہیں وہ بچے ہائی رسک پر ہونگے، ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایسے بچوں کا پتا لگایا جائے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اور پولیو ڈوز انہیں ملیں بھی ہیں یا نہیں۔ ای او سی کوآرڈینٹرنے اجلاس کو بتایا کہ کچے اور ہائی رسک پاپولیشن والی دونوں ڈویژنز کی 90یونین کونسلوں میں 2سال قبل قائم کی گئی FCVs کو ختم کرکے اب انہیں معیاری بنانے کیلئے اسٹینڈرڈ موبائل ٹیم کا نام دیا گیا ہے، جن کا کام اور مائکرہ پلان وہی ہوگا، یہ ٹیمیں اب پولیو مہم کے مہینے میں ہی 15روز کام کرینگی جنہیں معاوضہ 15دن کا ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اب EPIکی روٹین امیونائزیشن کا فعال بنانا ہے، ای پی آئی کی بجٹ اب ہر ضلعے کو کوارٹرلی ملے گی، ایسی پی سی ون منظور ہوچکی ہے، پئسوں کا کوئی اشو نہیں سب کو مل کر اور ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کرکے ٹیم ورک کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا، تب ہی پولیو کے وائرس کو ختم کرسکیں گے۔ ای او سی کوآرڈینٹرفیاض احمد جتوئی نے واضح کیا کہ ڈیش بورڈ پر غلط اور گھربیٹھے ڈالنے والوں کا ہرگز نہیں بخشا جائیگا، قوم و اداروں کو بیوقوف بنانے والے ایسے ڈی ایچ اوز یا دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان کے خلاف اب ڈبلیو ایچ او کی نگرانی میں انکوائری کرواکر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.