میٹرو اور سڑکوں سے زیادہ صحت کے منصوبے اہم ہیں،جنوبی پنجاب کا علاقہ محرومیت کی تصویر ہے،یہاں لاشیں سستی اورغریب لوگوں کی ہیں۔اگرسانحہ احمدپورشرقیہ جیسا واقعہ تخت لاہور میں پیش آتاتو پورے صوبے کی مشینری لاہور پہنچ جاتی،بہاولپورڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہے ،یہاں برن یونٹ ہوتا تواموات کم ہوتیں
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کا احمد پورشرقیہ جائے حادثہ کا دورہ ‘نشتر ہسپتال ملتان میں زخمیوں کی عیادت کی ‘میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر کڑی تنقید
اتوار 25 جون 2017 19:50
(جاری ہے)
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب حکومت کی ترجیح نہیں ہے۔حکومت جنوبی پنجاب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ،فوری اقدامات کئے جاتے تو نقصانات کم ہوتے۔جنوبی پنجاب کا علاقہ محرومیت کی تصویر ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت کو پنجاب میں دسواں سال ہے ،حکومت نے جنوبی پنجاب کی تعمیروترقی کے بڑے دعوے کیے ،لیکن آج قوم نے دیکھ لیا کہ حقیقت کیا ہے۔بہاولپورڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہے لیکن یہاں برن یونٹ نہیں ہے۔اگریہاں برن یونٹ ہوتا تواموات کم ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات درست نہیں ہیں۔تعلیم،صحت اور روزگار حکومت کی ترجیحات میں سرے سے شامل ہی نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.