آرمی چیف خرابی موسم کے باعث پارا چنار نہ جا سکے‘ عید کا ر وز پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ گزارا
ملک میں مذہبی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام سے ملاقاتیں موسم خرابی باعث آرمی چیف پارا چنار پہنچ نہ سکے‘موسم ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ پارا چنار جائیں گے ‘ڈی جی آئی ایس پی آر بطور پاکستانی اور مسلمان ہم سب متحد ہیں، دشمن کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کرنے کی سازش ناکام ہوگی، دہشت گردی پھیلانے کی دشمن کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘جنرل قمر جاوید باجوہ
بدھ 28 جون 2017 12:20
(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فوجی حکام پارا چنار واقعے کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی اور مسلمان ہم سب متحد ہیں، دشمن کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کرنے کی سازش ناکام ہوگی، دہشت گردی پھیلانے کی دشمن کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ پارا چنار سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 55 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید سادگی سے منائی ۔ گذشتہ روز آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ سادگی سے عید منائی، نمازِ عید ادا کی اور ان کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔لائن آف کنٹرول پر ہونے والی نمازعید میں پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، سپہ سالار نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور سب سے گلے بھی ملے۔ سپہ سالار کو اپنے درمیان پاکر نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.