وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان متاثر ہوا جس کی وجہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے، سید مراد علی شاہ
بدھ 28 جون 2017 13:58
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں برھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ہے وفاقی حکومت آپریشن رد الفساد کو ایک طرف رکھ کر خود کو بچانے میں مصروف ہے، وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے نیشنل ایکشن پلان متاثر ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سندھ یا پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی سطح کا مسئلہ ہے، پاکستان حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی کی تحقیقات کو مذاق کہنے والا بیان سمجھ سے بالاتر ہے جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے اور سپریم کورٹ کسی سے مذاق نہیں کرتی نواز شریف کا داماد کہتا ہے کہ جے آئی ٹی کے سوال باہر سے آرہے ہیں ایسے بیان پر ہنسی آرہی ہے اور سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس بیان کا مقصد کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ذیادتی کررہی ہے وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو140 ارب کی بجائی80 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیںاگر سندھ کو بقایا رقم فراہم نہ کی گئی تو سندھ حکومت کو مسائل درپیش ہونگے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس بہتر طریقے سے فرائض انجام دے سکتی ہے مگر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو سہولیات فراہم نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ دونوں صوبوں کے مشترکہ تعاون سے سندھ بلوچستان کی سرحد پر سخت حفاطتی انتظامات کئے جائیں تاکہ سندھ اور بلوچستان میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوسکے، اس موقع پرصوبائی وزیر میر ممتاز حسین جکھرانی، رکن صوبائی اسمبلی میر زیب خان پہنور، پیپلز پارٹی کے ضلع صدر میر لیاقت علی لاشاری اور دیگر بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.