شہدا پولیس محکمے کا فخر ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک
ان کے بچوں کو بہتر ین اعلی تعلیم دلو ا کر معاشرے کا قابل فخر اور کار آمد رکن بنانا شہدا کی فیملیزکی ذمہ داری اور پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی جی پولیس پنجاب
بدھ 28 جون 2017 19:40
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب نے نماز عید پولیس لائنز لاہور میں ادا کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس ، ڈی آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس وسیم احمدسیال ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سلطان احمد چوہدری ،ڈی آئی جی ڈویلپمنٹ کامران خان ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف اور سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
نماز عید کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز کے درجہ چہارم ملازمین میں عید ی تقسیم کی اور شہدائے پولیس کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ، محمد عثمان خٹک شہدائے پولیس سا بق سی ٹی او لاہور ،ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین ،کانسٹیبل امین اور کانسٹیبل آصف کے گھر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین سے عید ملنے کے بعد انہیں مٹھائی دی اس موقع پر آئی جی پنجاب شہدا کی فیملیز سے گھل مل گئے اورانکے بچوںمیں عیدی بھی تقسیم کی ۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور، رانا ایاز سلیم بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کا تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے ادارے کے تمام وسائل حاضرہیں اور ان بچوں کو قابل بنانا محکمے کا عزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اپنے شہدا کے لواحقین کی فلاح اور خدمت کیلئے ہروقت تیار ہے اور شہدا کی فیملیز اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.