دیگر شہروں کی طرح سیالکوٹ و گردونواح میںبھی عید الفطر عقیدت و احترام اورمذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی
بدھ 28 جون 2017 20:30
(جاری ہے)
جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ توحید آباد شریف میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سرپرست اعلیٰ پاکستان مشائخ وعلماء کونسل پیر سید فرخ شاہ کوہاٹی نے کہا کہ’’ عید الفطر‘‘خالق کائنات کی نعمتوں میں سے وہ عظیم نعمت ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر رب تعالیٰ خوش ہو کر اپنے بندوں پر نازل فرماتا ہے۔
رمضان المبارک میں لوگ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے روزہ رکھتے ہیںاور پورا دن بھوک ،پیاس کو برداشت کرتے ہیں جس پر اللہ تعالیٰ (عید) کو انعام کے طور پر اپنی مخلوق کو خصوصی نعمتوں و برکتوں کی صورت میں عطا فرماتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا مبارک دن اخوت،محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ادارہ وحدت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر مفتی خادم حسین خورشید الازہری نے مرکز اہلسنت جامع مسجد ڈونگا باغ میںنماز عید کے ایک بہت بڑئے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ عید الفطر کی حقیقی خوشیاں تب ہی حاصل ہونگی جب فطرانہ قبل از وقت ادا کر دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ عید الفطراتحاد و یگانگت اورفرقہ وارانہ تعصب سے نجات کا درس دیتی ہے۔ضلعی چیئرمین پاکستان مشائخ و علماء کونسل سیالکوٹ صاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی نے کہا کہ عید الفطر کا یہ بابرکت دن مسلمانوں کی حیات ملی کا آئینہ دار ،ملت اسلامیہ کے اتحاد کی علامت اور اہل اسلام کے درمیان وحدت ویگانگت کے اظہار کا عظیم دن ہے۔ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ توقیر الحسن اشرفی قادری نے جامع مسجد گلزار مدینہ چھائونی سلہریاں میںخطاب کے دوران کہا کہ عید الفطر نعمت خداوندی اور عام معافی کا دن ہے ،اس مقدس دن کی برکت سے ہمیں چاہیے کہ اپنے تمام فروعی اختلافات ،نفرتیں ختم کرکے ملک و ملت کی فلاح و بہبودکیلئے کام کریں۔ آستانہ عالیہ منڈیر شریف سیداں کے خلیفہ مجاز علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری نے مرکزی جامعہ مسجد خضری جھلکی،علامہ حافظ محمد لقمان اویسی نے جامع مسجد رحمت اللعالمین نیا عدالت گڑھا اورعلامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکزی جامع مسجد نقشبندیہ چوبارہ میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ عیدالفطرانعام خدا وندی ہے یہ مبارک دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ’’ عید‘‘کے روز آہ و بکار کر رہے تھے لوگوں کے پوچھنے پر ارشاد فرمایا کہ لوگ کہتے ہیںکہ کل عید ہے اور وہ خوش ہیں’’لیکن‘‘میں اس دن کو عید سمجھو ںگاجب سلامتی ایمان کے ساتھ اس دنیا سے جاؤں گا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی طرح اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و ملت کے وقار اور سلامتی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں۔ان اجتماعات میںبرما،فلسطین،مقبوضہ کشمیر سمیت جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں ان سے جلد ازجلد نجات اور عالم اسلام کی ہرمیدان میں کامیابی ونصرت،افواج پاکستان کی ’’ضرب عضب، ردالفساد‘‘آپریشن کی کامیابی ،سانحہ احمد پورشرقیہ بہاولپور آئیل ٹینکرکے مرحومین کی مغفرت اور ملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.