وزیر مملکت اطلاعات کی خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف پریس کانفرنس پانامہ کے اثرات ہیں،مسلم لیگ ن کے درباری تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود شریف برادان کو نہیں بچا سکیں گے،عوام ان سے لندن فلیٹس اور اربوں روپے کاحساب لے کر ہی رہیں گے
صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل
جمعرات 29 جون 2017 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں357مائیکرو ہائیڈل(گائوں کی سطح پر چھوٹے بجلی گھر) امسال دسمبر میں مکمل کر لئے جائیں گے اور مذکورہ مائیکرو ہائیڈل بجلی گھر کمیونٹی کے حوالے کر دئیے جائیں گے جن سے 2روپے فی یونٹ بجلی مقامی لوگوں کو حاصل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ایم ایل(این)اپنی35سالہ دور میں بجلی کی ضرورت پوری کردیتی تو آج ہمیں چھوٹے ہائیڈل پاور نہ بنانے پڑتے ۔گزشتہ دور حکومت میں مینار پاکستان میں بیٹھ کر ہاتھ کا پنکھا استعمال کرنے والے مداریوں نے اب اپنے دور حکمرانی میں ملک کو پہلے سے زیادہ اندھیروں میں ڈبو دیا ہے خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کی مہم سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی سے متعلق 4ہزار سائیٹس ہیں مسلم لیگ ن کے تمام درباری تشریف لے آئیں ایک ایک درخت گن کر دکھائیں گے۔ شاہ فرمان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اس کے ثمرات یہاں کے عوام تک پہنچ رہے ہیں لیکن مخالفین کو خیبر پختونخوا میں تعصب کی عینک اتارے بغیریہ تبدیلی نظر نہیں آ سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
-
گندم اسکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکا تو ہائی کورٹ ججز کیسے کریں گے؟. جسٹس اطہرمن اللہ
-
امریکی سفیر سے ہونے والی ملاقات کو مثبت سمجھتا ہوں،بیرسٹر گوہر
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.