پاناما لیکس: جے آئی ٹی نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا-10 جولائی تک رپورٹ مرتب کی جائے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 30 جون 2017 14:56

پاناما لیکس: جے آئی ٹی نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا-10 جولائی تک رپورٹ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2017ء) پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم 10 جولائی تک رپورٹ مرتب کرے گی۔

(جاری ہے)

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے افراد کے بیانات میں تضادات پر سوالنامہ تیار کر لیا ہے جب کہ وزیر اعظم کے صاحبزادوں ،صاحبزادی اور طارق شفیع سے حتمی بیانات لیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی حدیبیہ پیپر ملزکیس پر اسحاق ڈار کے 164 کے بیان کو بنیاد بنا رہی ہے جب کہ جے آئی ٹی شریف خاندان کے افراد سے حتمی بیانات لینے کے بعد 10جولائی تک رپورٹ مرتب کرے گی۔واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے بعد مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ہے، جے آئی ٹی نے حسن نواز کو تیسری مرتبہ، حسین نواز کو چھٹی مرتبہ جب کہ مریم نواز کو پہلی بار طلب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :