ملک میں علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اکادمی ادبیات کا دائرہ اندرون سندھ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو
جمعہ 30 جون 2017 16:50
(جاری ہے)
چار دھائیوں کے دوران اس کے دفاتر اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں تک محدود رہے۔ گزشتہ برس جنوبی پنجاب کے شاعروں اور ادیبوں کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں اکادمی کا دفتر قائم ہوا۔
اب چالیس برس بعد اکادمی کا دائرہ اندرونِ سندھ، قبائلی علاقہ جات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلایا جا رہاہے جس سے اکادمی کے دفاتر کی مجموعی تعداد 5 سے بڑھ کر 10ہو جائے گی۔ ان دفاتر کے لئے نئے وفاقی بجٹ 2017-18ء میں رقوم مختص کر دی گئی ہیں۔ عرفان صدیقی نے مزید بتا یا کہ پشاوراورکوئٹہ میں پہلے سے موجود قطعہ ہائے اراضی پر اکادمی ادبیات کے دفتر اوراہل قلم کے لئے مہمان خانے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ہر ایک کے لئے بجٹ میں 2کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ چالیس برس بعد اکادمی ادبیات کا دائرہ ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے سے نہ صرف شعرو ادب اور مقامی پاکستانی زبانوں کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ قومی ہم آہنگی کو بھی تقویت ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دادو، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دفاتر کی تعمیر کے لئے زمین کے حصول کی خاطر متعلقہ حکومتوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئے مالی سال میں مستحق ادیبوں اور شاعروں کے لئے وظیفے کی رقم سات ہزارروپے ماہانہ سے بڑھا کر 13 ہزارروپے ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ وظیفے سے فائدہ اٹھانے والے اہل قلم کی تعداد پانچ سو سے بڑھا کر ایک ہزار کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ لائف انشورنس سے مستفید ہونے والے ادیبوں اور شاعروں کی تعداد 354 سے بڑھا کر700 کردی گئی ہے جبکہ بیمے کی رقم بھی دو لاکھ سے بڑھا کر چار لاکھ کردی گئی ہے۔ عرفان صدیقی نے مزید بتایا کہ مختلف تخلیقات پر ایوارڈ ز کی تعداد11 سے بڑھا کر20 کردی گئی ہے۔ اس مالی سال سے 10 لاکھ روپے کی رقم سے انتظار حسین ایوارڈ کا بھی اجراء ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.