عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں مہرونسا وی لب یو اور یلغار کی کامیابیوں کا سفر جاری‘ 12کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

اتوار جولائی 12:50

لاہور/کراچی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2017ء) عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں "مہرونسا وی لب یو" اور "یلغار" کی کامیابی کا سفر جاری ‘ ویک اینڈ پر بھی ہائوس فل رہے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں نے دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

ریلیز کے بعد سے اب تک سینما گھروں میں ہاس فل کے بورڈ لگ رہے ہیں ۔ دونوں فلموں نے اب تک مجموعی طور پر 12کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم مہرالنسا وی لب یو نے ریلیز سے لے کر اب تک چار کروڑ 25 لاکھ جبکہ یلغار نی7 کروڑ 75 لاکھ روپے کما لئے ہیں۔ شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فلمیں مزید کئی کروڑ کا بزنس کرکے ملکی فلمی صنعت کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :